اسرائیل نے اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا

Published On 25 August,2024 09:48 am

غزہ: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔

اسرائیلی فوج نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ غزہ شہر میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ تیسرا فوجی جنوبی لبنان میں حماس سے لڑائی میں ہلاک ہوا۔

واضح رہے کہ غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔

غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی گولہ باری سے 2 بچوں سمیت 11 فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔