نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عیدمیلادالنبی ﷺ کے پر مسرت موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ " پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے پُرمسرت موقع پر، میں اپنے تمام ہم وطنوں بالخصوص اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں"۔
ان کا کہنا تھا کہ " پیغمبر اسلام ﷺ نے مساوات پر مبنی انسانی معاشرے کا عملی نمونہ پیش کیا اور صبر کے ساتھ سچائی کے راستے پر چلنے کا درس دیا، اس موقع پر آئیے ہم سب ان تعلیمات کو اپنانے اور ملک کی ترقی کے لیے مسلسل کام کرنے کا عہد کریں"۔
نریندر مودی نے مزید کہا کہ " عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہم آہنگی اور اتحاد ہمیشہ قائم رہے، چاروں طرف خوشیاں اور خوشحالی ہو، سب کو عید میلاد النبی ﷺ مبارک"۔