لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 17 ستمبر کو 12 ربیع الاول کے سلسلہ میں ہونے والا سیمینار منسوخ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 17 ستمبر کو 12 ربیع الاول کے حوالے سے کوئی سیمینار یا ریلی منعقد نہیں کرے گی، 21 ستمبر کے جلسے سے قبل کوئی سیاسی سرگرمی نہیں ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے لاہور تنظیم کا سارا فوکس جلسے پر ہے، گرفتاریوں سے بچنے کیلئے محفل میلاد النبیؐ سیمینار منسوخ کیا گیا ہے۔