سری نگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور بھارتی فوج کی بس کا حادثہ پیش آیا جس میں چار فوجی ہلاک جبکہ 28 کے قریب زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام جانے والے بس وسطی کشمیر کے علاقے وترہال کے قریب بریل میں جمعے کی شام کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ہلاکتیں اور 28 اہلکار زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بس میں الیکشن کے دوسرے مرحلے کی ڈیوٹی انجام دینے والے بھارتی فوج کے اہلکار سوار تھے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد ریسکیو کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ لاشوں کو بھی ضابطے کی کارروائی کیلیے منتقل کردیا گیا۔