ایتھنز: (ویب ڈیسک) یونان کے ساحل کے قریب غیر قانونی مہاجرین کی کشتی بیچ سمندر میں ڈوب گئی، حادثے میں 4 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر کشتی جزیرہ ساموس کے شمال مغرب کے قریب ڈوب گئی تھی، امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر 5 افراد کو بچالیا، تاہم حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق امدادی کارروائی میں یونانی کوسٹ گارڈز کے ہیلی کاپٹر اور 4 کشتیوں نے حصہ لیا، کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 25 غیر قانونی تارکین وطن تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔