پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کی طرف سے باضابطہ طور پر بتایا گیا ہے کہ اس نے اپنے جنگی اثاثے مشرق وسطیٰ منتقل کر دیئے ہیں۔
فرانس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جنگی اثاثے منتقل کرنے کا مقصد ایران کے اسرائیل پر حملے سے پیدا شدہ صورتحال میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے اور ایران کی طرف سے موجود خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔
فرانس نے یہ بھی کہا ہے کہ فرانس اسرائیلی سلامتی کے لئے کمٹڈ ہے، یہ بات فرانس کی سکیورٹی کابینہ کے راتوں رات ہونے والے اجلاس کے بعد کہی گئی ہے، اسی اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں فوجی اثاثے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فرانس کے وزیر خارجہ جیم نوئل بیروٹ نے امریکی وزیر خارجہ سے بات کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مربوط سفارتی کوششوں پر زور دیا تاکہ اسرائیلی سلامتی کو درپیش خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔