سمندری طوفان ملٹن فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا، نظام زندگی درہم برہم، پروازیں منسوخ

Published On 10 October,2024 06:25 am

فلوریڈا: (دنیا نیوز) فلوریڈا کی تاریخ کا بدترین سمندری طوفان ملٹن ساحل سے ٹکرا گیا۔

سمندری طوفان ملٹن ساحل سے ٹکرانے سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں، طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث بیشتر شہری نقل مکانی کرچکے ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن نے شہریوں کو خبردار کردیا۔

صدر جوبائیڈن نے کہاکہ فلوریڈا کی سو سالہ تاریخ میں یہ سب سے بڑا طوفان ہے، ملٹن طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے، سب نے ملکر طوفان کا مقابلہ کرنا ہے، طوفان کے بعد انفراسٹرکچر کی بحالی پر بھی کام کرناہوگا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ریاست کی درخواست پر امدادی سرگرمیوں کیلئے فوج طلب کی جاسکتی ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے