کملاہیرس نے ملک کو توڑ دیا، ہم اسے ٹھیک کرینگے: ٹرمپ

Published On 03 November,2024 11:43 pm

پنسلوینیا: (دنیا نیوز) امریکی صدارتی انتخابات میں 2 روز باقی رہ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کی ایک دوسرے پر الزامات کی بارش جاری ہے۔

امریکی صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوینیا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا کہ آج تمام امریکیوں کیلئے امید کا پیغام لے کر آیا ہوں، منگل کو آپ کے ووٹ سے میں مہنگائی کا خاتمہ کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کملا ہیرس اب پالیسی آئیڈیاز پیش کر رہی ہیں، چار سالوں میں ایسا کیوں نہیں کیا؟

دوسری جانب ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے مشی گن کے چرچ میں خطاب میں کہا کہ 5 نومبر میں باقی وقت مشکل ہوگا، آئیے اپنے مستقبل کا اگلا باب لکھیں، ان 2 دنوں میں ہمارے پاس آنے والی نسلوں کیلئے قسمت کا فیصلہ کرنے کا موقع ہے۔