اسرائیلی گولہ باری اور بھوک افلاس نے مزید 43 فلسطینیوں کی جان لے لی

Published On 04 November,2024 06:14 pm

غزہ: (دنیا نیوز) شمالی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری اور بھوک افلاس نے مزید 43 فلسطینیوں کی جان لے لی۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں قابض اسرائیلی فورسز نے بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا، بھوک اور افلاس کا شکار 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی متعدد گاڑیوں کا آگ لگا دی، اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی نے خوراک اور امدادی سامان کی سپلائی میں رکاوٹ پر قحط سے خبردار کردیا۔

اسرائیلی فوج کا کمال عدوان ہسپتال پر فضائی حملے میں متعدد بچے شدید زخمی ہوگئے، شہداء کی مجموعی تعداد 43 ہزار 374 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 2 ہزار 261 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔