مونٹریال: (ویب ڈیسک) کینیڈا نے ایک ہی ویزے پر متعدد بار ملک میں داخلے کے قوانین کو تبدیل کر دیا ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا امیگریشن کی آفیشل ویب سائٹ پر نئے اصولوں کے مطابق پہلے جاری کردہ ملٹی پل انٹری ویزا دستاویز اب کینیڈا میں داخلے کے لیے معیار نہیں رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق اب یہ اختیار امیگریشن افسر کو دے دیا گیا ہے کہ آیاکسی غیر ملکی کوایک ویزہ پر ایک یا ایک سے زیادہ مرتبہ کینیڈا میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے، اس کے علاوہ امیگریشن افسر اپنی صوابدید پر مدت بارے بھی فیصلہ کر سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملٹی پل انٹری ویزا کے تحت کوئی بھی شخص جس کے پاس مجاز ویزا ہے وہ اس کی مدت کے دوران جتنی بار چاہے کسی بھی ملک سے کینیڈا میں داخل ہو سکتا ہے لیکن قانون میں ترمیم کے بعد اب متعلقہ اتھارٹی سنگل یا ایک سے زیادہ انٹری ویزا جاری کرنے کا صوابدیدی فیصلہ کر سکتی ہے۔