اوٹاوا: (ویب ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے آئندہ ہونے والے جی۔ 20 اور ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اپیک )سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم کے پریس آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جسٹن ٹروڈو اجلاسوں میں مشرق وسطیٰ اور یوکرین تنازعات کے ساتھ ساتھ ہیٹی کی صورتحال پر بھی بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
جی۔ 20سربراہی اجلاس 18 تا 19 نومبر برازیل میں ہوگا جبکہ جبکہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اپیک) کا سربراہی اجلاس پیرو میں 16 نومبر تک منعقد ہو رہا ہے۔