ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے فرانس کی مسلح افواج کے وزیر سیباسٹین لیکورنو سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور فرانس کی مسلح افواج کے وزیر سیباسٹین لیکورنو نے سعودی عرب اور فرانس کے تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ عسکری اور دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال، خطے اور دنیا میں امن قائم کرنے کی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا۔