سیئول: (دنیا نیوز) جنوبی کوریا کے صدر خلاف تحقیقات کا عمل تیز کر دیا گیا، پولیس نے صدارتی دفتر پر دوسری بار چھاپہ مارا۔
خبرایجنسی کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس نے مارشل لا لگانے سے متعلق شواہد اکٹھے کئے، پولیس حکام نے صدر کے دفتر سے دستاویزات اور مختلف اشیاء قبضے میں لے لیں، جنوبی کوریا میں مارشل کا اعلان کرنے والے صدر مواخذے کی تحریک کے خلاف ڈٹ گئے۔
صدر یون سک نے کہا کہ جنوبی کوریا کے معاملات اور آئین کو مفلوج کرنیوالوں سے آخر تک لڑوں گا،اپوزیشن جمہوری طور پر منتخب صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لئے بے چین ہے، یون سک نے شمالی کوریا پر بھی الیکشن کمیشن نظام کو ہیک کرنے کا الزام عائد کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر کے بیان کے بعد سیکڑوں افراد نے یون سک کے خلاف مظاہرہ کیا۔