امریکا نے جنوبی کوریا کو جوہری آبدوز بنانے کی منظوری دیدی

Published On 30 October,2025 03:37 am

سیئول: (دنیا نیوز) امریکا نے جنوبی کوریا کو جوہری آبدوز بنانے کی منظوری دیدی۔

جنوبی کوریا امریکا کو350ارب ڈالر ادا کرنے پر رضا مند ہوگیا، جنوبی کوریانے امریکی ٹیرف کم کرنے کے بدلے ادائیگی پر اتفاق کیا، امریکی تیل اور گیس بڑی مقدار میں خریدے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے ساتھ بہترین ملاقات ہوئی، امریکا اور جنوبی کوریا کا فوجی اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

 واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے جنوبی کوریا میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے دوران تجارتی معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دے تھی۔

فریقین کے درمیان جولائی میں طے پانے والے ابتدائی معاہدے کے تحت سیئول نے امریکی درآمدات پر بھاری محصولات سے بچنے کے لیے 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری امریکا میں کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

نئے معاہدے کے مطابق 200 ارب ڈالر نقد اقساط میں دیئے جائیں گے جبکہ 150 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جہاز سازی کے شعبے میں کی جائے گی تاکہ صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی شپ بلڈنگ صنعت کی بحالی کے منصوبے کو تقویت دی جا سکے گی۔