قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر ایئر لائن نے قاہرہ اور بیروت کے درمیان براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کر دیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر ایئر نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے تین ماہ کے وقفے کے بعد لبنان میں حالات مستحکم ہو جانے کے بعد قاہرہ اور بیروت کے درمیان براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کر دیں۔
واضح رہے لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی 27 نومبر کو عمل میں آئی اور عمومی طور پر برقرار ہے حالانکہ فریقین نے ایک دوسرے پر بار بار خلاف ورزیوں کا الزام لگایا ہے۔
جنگ بندی کی شرائط کے تحت اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کے ساتھ لبنانی فوج جنوب میں تعینات ہو گی جیسا کہ اس دوران اسرائیلی فوج 60 دنوں کے لیے دستبردار ہو رہی ہے۔