کینیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 راہ گیر جاں بحق، 3 مسافر شدید زخمی

Published On 11 January,2025 06:47 am

نیروبی: (دنیا نیوز) کینا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارہ گرنے کے حادثے میں 3 راہ گیر جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 مسافر زخمی بھی ہوئے، طیارہ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک بچہ، مرد اور خاتون نشانہ بنیں۔

طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا، جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔