تھائی لینڈ کی وزیراعظم کو عالمی رہنما کی جعلی فون کال، چندے کا مطالبہ

Published On 17 January,2025 06:27 am

بنکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ کی خاتون وزیراعظم کو عالمی رہنما کی جعلی فون کال موصول ہوئی۔

تھائی لینڈ کی خاتون وزیراعظم کو عالمی رہنما کی جانب سے جعلی فون کال پر چندے کا مطالبہ کیا گیا، وزیراعظم شینا وترا کے مطابق کال مصنوعی ذہانت کے ذریعے سے کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آواز اتنی حقیقت پسندانہ تھی کہ پہلے سچ سمجھی پھر جعلی کال محسوس ہونے پر کاٹ دی۔