ابو ظہبی: (ویب ڈیسک) ابو ظہبی دنیا کے سب سے محفوظ ترین شہروں کی نئی سال کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر آ گیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نمبیو ڈیٹا بیس کے سروے کے مطابق ابو ظہبی دنیا کے سب سے محفوظ ترین شہروں کی 2025ء کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر آیا ہے۔
واضح رہے کہ ابوظہبی مسلسل 9ویں سال،نومبیو کی 2017 سے دنیا کے 352 محفوظ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر براجمان ہے جس کی وجہ ابوظہبی کے بہترین اور جدید سیکورٹی پلاننگ، حکمت عملیاں اور اقدامات ہیں۔