شہزادہ ہیری اور برطانوی اخبار کے درمیان تصفیہ طے پا گیا

Published On 23 January,2025 12:50 am

لندن: (دنیا نیوز) شہزادہ ہیری اور برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے درمیان تصفیہ طے پا گیا۔

برطانوی اخبار نے غلطی کا اعتراف کرلیا، معافی بھی مانگی، ہرجانہ ادا کرنے پر رضامندی بھی ظاہر کردی، ہر جانے کی مد میں ایک ارب پاؤنڈ سے زائد کی رقم ادا کی جائے گی۔

شہزادہ ہیری نے لندن عدالت میں نجی معلومات کو غلط طریقے سے حاصل کرنے پر مقدمہ دائر کیا تھا۔