نیویارک: (دنیا نیوز) آئی سی سی چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے طالبان کے سینئر رہنماؤں کے خلاف عالمی عدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا۔
آئی سی سی چیف پراسیکیوٹر کریم خان خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں تحریک افغان طالبان کی قیادت کے وارنٹ گرفتاری کا مطالبہ کریں گے، طالبان تحریک کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ اور سپریم کورٹ کے سربراہ عبد الحکیم حقانی لسٹ میں شامل ہیں۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لئے موجودہ صورت حال نا قابل قبول ہے۔