مانچسٹر: (دنیا نیوز) سمندری طوفان ’’ایووین‘‘ برطانیہ میں داخل، درجنوں پروازیں منسوخ، 76 شہروں کی پاور کٹ ہونے کا انتباہ بھی جاری کردیا گیا۔
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آئرش سمندر کے ساحلی علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ (145 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ جمعرات سے ہی یلو موسم کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
برطانیہ کے مشرقی حصوں میں شدید بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہو سکتی ہے، میٹ آفس نے بتایا ہے کہ برطانیہ کے 76 شہروں میں بجلی کی بندش اور موبائل فون کے سگنلز کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے سروس معطل ہو سکتی ہے۔
مانچسٹر کے بالائی علاقوں کی شاہرائیں اور ٹرین سروس بند جکہ درجنوں پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں، شہریوں کو گھروں میں رہنے اور سفر نہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے برفانی ہوائیں تباہی مچا سکتی ہیں، جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔