برطانیہ میں طوفان ایووین نے تباہی مچادی، 2 افراد ہلاک، ایک ہزار پروازیں متاثر

Published On 25 January,2025 06:29 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں طوفان ایووین نے تباہی مچا دی، سکاٹ لینڈ میں دو مختلف واقعات میں2افراد ہلاک ہوگئے۔

طوفان کے باعث آئرلینڈ میں دس لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے، برطانیہ بھر میں ایک ہزارسے زائد پروازیں متاثر ہوئیں، کئی شہروں میں ٹرین سروس معطل کر دی گئی، برطانیہ میں موسلادھاربارش اورشدید برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی۔

آئرلینڈ میں ہوا کی رفتار 114 میل فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی، امریکی ریاست نیو یارک شدید ترین سردی کی لپیٹ میں، ریاست میں بہنے والا دریا ہڈسن جمنا شروع ہو گیا، برفیلے دریا میں چلنے والے بحری جہازوں کا نظارہ اور بھی دلکش ہو گیا۔