شام کے سابق وزیر داخلہ میجر جنرل محمد ابراہیم الشعار نے گرفتاری دیدی

Published On 06 February,2025 03:42 am

دمشق: (ویب ڈیسک) شام کے سابق وزیر داخلہ میجر جنرل محمد ابراہیم الشعار نے گرفتاری دیدی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل شام کے شہر درعا میں سابق صدر بشار الاسد کے خالہ زاد بھائی اور سیاسی سکیورٹی برانچ کے سربراہ عاطف نجیب کی گرفتاری کے بعد اب سابق وزیر داخلہ میجر جنرل محمد ابراہیم الشعار نے بھی خود کو حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ میجر جنرل محمد ابراہیم الشعار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے رضاکارانہ طور پر خود کو نئے حکام کے حوالے کیا، ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ غیر سرکاری جیلوں کی ذمے دار نہیں، وہ صرف سرکاری جیلوں کی ذمے دار ہیں۔

انہوں نے باور کرایا کہ ایسا کوئی کام نہیں کیا جس پر وہ قانون کی گرفت میں آئیں۔