گوٹے مالا میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 51 افراد ہلاک

Published On 10 February,2025 10:13 pm

گوٹے مالا سٹی: (دنیا نیوز) وسطی امریکا کے ملک گوٹے مالا میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 51 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بس میں پھنسے دیگر افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا، مسافر بس میں 75 افراد سوار تھے، پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔