بھارتی وزیر اعظم کا پیرس میں "دہشتگرد مودی" کے نعروں سے استقبال

Published On 11 February,2025 07:01 pm

پیرس: (دنیا نیوز) بھارتی وزیر اعظم کا پیرس میں "دہشت گرد مودی" کے نعروں سے استقبال کیا گیا۔

کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے سخت سردی اور بارش میں مودی کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے کہا کہ آزادی کی تحریک دبائی نہیں جا سکتی، ہر جگہ مودی کا تعاقب کریں گے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی اسی طرح ہر فورم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کراتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ احتجاجی تحریک کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت ملنے تک جاری رہے گی، مظاہرین نے پیلٹ گن کے شکار معصوم کشمیری بچوں کے بھی پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔