پیرس: (دنیا نیوز) پیرس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے عالمی رہنماؤں سے ہاتھ ملاتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو نظر انداز کر دیا۔
ایمانوئل میکرون پیرس میں ہونے والے مصنوعی ذہانت سے متعلق سمٹ میں پہنچے، فرانسیسی صدر نے وہاں پہلے سے موجود عالمی رہنماؤں سے مصافحہ کیا۔
اس موقع پر ریکارڈ ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حاضرین سے مصافحہ کرتے ہوئے ایمانوئل میکرون بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نشست کے قریب پہنچے اور ان کے ساتھ بیٹھے امریکی نائب صدر جے ڈی وانس سے ملے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانسیسی صدر سے مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھایا تاہم فرانسیسی صدر نے مودی کو نظر انداز کیا اور ان کے ساتھ بیٹھے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملنے لگے۔
اس موقع پر ایمانوئل میکرون یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون دیرلائن سے بھی بہت تپاک سے ملے۔