ایران نے مذاکرات کی امریکی پیشکش ٹھکرا دی

Published On 13 February,2025 06:43 am

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے مذاکرات کی امریکی پیشکش ٹھکرا دی۔

ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے دفاعی حکام سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے فضائی عسکری طاقت بڑھانے پرزور دیا، انہوں نے کہاکہ ایران ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ کیخلاف ردعمل میں دفاعی اقدامات کر رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا ایران پر بمباری کے بجائے ایٹمی ڈیل کرنے پر ترجیح دوں گا، معاہدہ ہوا تو اسرائیل ایران پر بم نہیں مارے گا۔