تلسی گبارڈ امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر مقرر

Published On 13 February,2025 08:38 am

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سابق ڈیموکریٹک کانگریس وومن تلسی گبارڈ امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر بن گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ نے 52 کے مقابلے میں 48 ووٹوں سے تلسی گبارڈ کی توثیق کی جبکہ صرف ایک ریپبلکن نے ان کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

تلسی گبارڈ نے بدھ کو بطور امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

اوول آفس میں حلف برداری کی تقریب کے بعد انہوں نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس کو دوبارہ قومی سلامتی پر مرکوز کریں گی اور اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ انٹیلی جنس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ تلسی گبارڈ امریکی فوج میں بطور لیفٹیننٹ کرنل بھی خدمات سرانجام دے چکی ہیں، اس کے علاوہ تلسی مشرق وسطیٰ اور افریقا میں بھی تعینات رہ چکی ہیں۔

بطور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں، بشمول سی آئی اے اور ایف بی آئی کی نگرانی کریں گی۔