نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کے شہر نئی دہلی کے ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار کمبھ کے میلے باعث ریلوے سٹیشن پر شدید رش تھا، اسی دوران ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی ، ریلوے سٹیشن کے ایک پلیٹ فارم پر دوسرے پلیٹ فارم کے مسافروں کے آنے سے بھگدڑ مچی۔
رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ بھگدڑ کے دوران کچلے جانے سے 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، مرنے والوں میں10خواتین اور3بچے بھی شامل تھے۔
دوسری جانب بھاری وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔