ٹرمپ کے احکامات کو معطل کرنیوالے ججز کیخلاف مواخذے کی کارروائی کا امکان

Published On 16 February,2025 01:29 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کو معطل کرنے والے ججز کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا امکان ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکن کی جانب سے امریکی کانگریس میں اس حوالے سے بل پیش کیے جانے کی تیاریاں جاری ہیں، رہنما ریپبلکن پارٹی نے کہا ہے کہ امریکی ضلعی عدالت کے چیف مذکورہ جج کے خلاف مواخذے کی قرارداد پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی صدارتی احکامات معطل کرنے کا حکم دینے والے ججز پر برہمی کا اظہار کر چکے ہیں۔