ماسکو: (دنیا نیوز) یوکرین کے بعد روس نے بھی امریکا کو نایاب معدنیات کا لالچ دے دیا۔
صدر پیوٹن نے روسی زمین کی نایاب معدنیات امریکی کمپنیوں کو فروخت کرنے کی پیشکش کردی، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس موجود وسائل یوکرین سے کہیں زیادہ ہیں، ہم اپنے شراکت داروں بشمول امریکا کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ روس دوبارہ امریکا کو ایلومینیم فروخت کرنے کا عمل شروع کر سکتا ہے، نایاب معدنیات اور توانائی پر امریکا کے ساتھ اقتصادی تعاون کرسکتے ہیں، امریکا یوکرین معدنی معاہدے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔