واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں اور امریکا کی شہریت حاصل کریں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پیشکش پر ٹرمپ انتظامیہ نے ای بی فائیو امیگرنٹ انویسٹر ویزا پروگرام کو گولڈ کارڈ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیا، غیر ملکی سرمایہ کار گولڈ کارڈ سے گرین کارڈ ہولڈرز جیسی مراعات حاصل کر سکیں گے۔
امریکی صدر نے امید ظاہر کی ہے منصوبے کے تحت 10 لاکھ کارڈ فروخت ہوں گے۔