دمشق: (دنیا نیوز) شام کے دارالحکومت دمشق میں میزہ ایئرپورٹ سے 7 قبروں سے ایک ہزار قیدیوں کی لاشوں کی باقیات ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میزہ ایئرپورٹ پر ہزار سے زائد شامی قیدیوں کو تشدد، سزائے موت اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا، قبروں کی شناخت عینی شاہدین، سیٹلائٹ تصاویر اور دستاویزات سے کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ قیدی 2011 سے 2012 کے دوران شامی صدر بشارالاسد کیخلاف مظاہروں میں حصہ لینے پر قید کئے گئے تھے۔