ٹرمپ کا افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان

Published On 01 March,2025 09:38 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی انخلا کے طریقہ کار کو ناقص قرار دیدیا، ٹرمپ نے امریکا کا افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ واپس لینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کو افغانستان میں اربوں ڈالر کا فوجی سازوسامان چھوڑنے کا بھی ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان کو اربوں ڈالر دے رہا ہے، یہ میرے لئے باعث فکر ہے، ہم افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لیں گے،افغان طالبان اربوں ڈالر کے چھوڑے گئے امریکی اسلحے کی نمائش کرتے ہیں، امریکا کو بگرام ایئر بیس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تھا۔

ادھر امریکی وزیر دفاع کے مطابق افغانستان سے انخلا میں ناکامی کے ذمہ دار بائیڈن انتظامیہ کے افراد کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔