امریکا یوکرین سے اپنی رقم واپس لے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

Published On 27 February,2025 02:41 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا یوکرین سے اپنی رقم واپس لے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پہلے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیلنسکی معدنی معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے کل امریکا پہنچیں گے، نایاب زمینوں اور دیگر چیزوں پر بہت بڑا معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ روس اور یوکرین کے ساتھ شہریوں کا قتل عام روکنے کیلئے بھی معاہدہ کریں گے، امید ہے ایوان نمائندگان اور سینیٹ ٹیکس کٹوتیوں کو مستقل کرنے پر متفق ہو جائیں گے۔