میکسیکو اور کینیڈا سے اب بھی بڑی مقدار میں منشیات ہمارے ملک آ رہی ہیں، ٹرمپ

Published On 27 February,2025 07:27 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میکسیکو اور کینیڈا سے اب بھی بڑی مقدار میں منشیات ہمارے ملک میں آ رہی ہیں، منشیات کا بڑا حصہ چین میں بنتا ہے اور وہ انہیں سپلائی کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ سال منشیات کی وجہ سے ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے، گزشتہ دو دہائیوں میں لاکھوں لوگ مر چکے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کے خاندان تباہ ہو چکے ہیں، ہم منشیات کی لعنت کو امریکا کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو، کینیڈا پر ٹیرف شیڈول کے مطابق 4 مارچ سے لاگو ہوں گے، چین سے 4 مارچ سے اضافی 10 فیصد چارجز وصول کیے جائیں گے۔