ٹرمپ کا غیر قانونی مظاہروں کی اجازت دینے والے کالجز، سکولوں کی فنڈنگ روکنے کا اعلان

Published On 04 March,2025 11:34 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر قانونی مظاہروں کی اجازت دینے والے کالجز اور سکولوں کی وفاقی فنڈنگ روک دیں گے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ احتجاج پر اکسانے والے غیر ملکیوں کو قید کیا جائے یا ان کے ممالک واپس بھیجا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ احتجاج پر امریکی طلبا کو مستقل طور پر سکول سے نکال دیا جائے گا یا جرم کی بنیاد پر گرفتار کیا جائے گا۔