ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کیلئے تمام فوجی امداد معطل کر دی

Published On 05 March,2025 02:02 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کیلئے تمام فوجی امداد معطل کردی۔

وائٹ ہاؤس نے مؤقف اختیار کیا کہ زیلنسکی پر مذاکرات کیلئے دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ سے زیادہ یوکرین کو نوازا، زیلنسکی امن نہیں چاہتے، جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتے، یوکرینی صدر کے جذباتی مؤقف کی مزید تائید نہیں کی جاسکتی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی کو مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہونا پڑے گا، یوکرین کے ساتھ معدنیات کا معاہدہ امریکا کیلئے بہت اچھا ہے۔