فلسطینی طالبعلم محمود خلیل کی رہائی کیلئے نیویارک کی عدالت کے باہر مظاہرہ

Published On 14 March,2025 03:39 am

نیویارک: (دنیا نیوز) فلسطینی طالب علم محمود خلیل کی رہائی کیلئے نیویارک کی عدالت کے باہر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔

محمود خلیل کو پہلی سماعت کیلئے مین ہیٹن کی وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا، مظاہرین نے محمود خلیل کے حق میں نعرے لگائے اور رہائی کا مطالبہ کیا، محمود خلیل فلسطینیوں کے حق میں کولمبیا یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والے سرکردہ طلبا میں شامل تھے۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی نے طلبہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر امریکی طلبہ غزہ اور یوکرین معاملے پر مضامین نہیں لکھیں گے۔