نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے 58 ویں اجلاس میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم عالمی سطح پر اُجاگر کیا گیا۔
اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کیا، کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین نے کشمیری عوام پر جابرانہ قوانین کا پردہ چاک کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کئی دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور تشدد میں مصروف ہے۔
الطاف حسین وانی نے کہا مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار سے زائد جبری گمشدگیاں اور تقریباً 8 ہزار دوران حراست قتل کی رپورٹس درج ہوئیں، انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔