امریکا نے آئندہ مذاکرات کے باوجود ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں

Published On 10 April,2025 01:46 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے آئندہ مذاکرات کے باوجود ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئی پابندیوں سے جوہری پروگرام سے منسلک 5 اداروں کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی صدر نے کہا تہران ایٹم بم کا خواہاں نہیں اور یہ سب کو معلوم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران امریکی سرمایہ کاری کیلئے کھلا ہے، ایران کو امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے کوئی مسئلہ نہیں۔