نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر اظہار تشویش کیا۔
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھارت اور پاکستان سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو خطے میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
اقوام متحدہ نے شہریوں پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیدیا۔