روم: (دنیا نیوز) کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات سینٹ پیٹرز سکوائر میں ادا کر دی گئیں۔
مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد پوپ فرانسس کو سانتا ماریا میگیور باسیلیکا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
امریکی، فرانسیسی، یوکرینی اور ارجنٹائن کے صدور سمیت برطانوی وزیراعظم اور شہزادہ ولیم کی شرکت کی۔
پوپ فرانسس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دنیا بھر سے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کی آمد ہوئٰ، فرانس بھر میں پوپ فرانسس کے اعزاز میں پرچم سرنگوں کیا گیا۔
انتقال کرنے والے ہر پوپ کو سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں دفن کرنے کا رواج ہے۔
پوپ فرانسس کی تدفین ان کی پسندیدہ جگہ سانتا ماریا میگیور باسیلیکا میں کی گئی، پوپ کی موت فالج کے دورے کے سبب ہوئی تھی۔