نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیر داخلہ نے پہلگام حملے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یہ مودی حکومت ہے، کسی کو نہیں بخشا جائے گا۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ کوئی بزدلانہ حملہ کر کے یہ سمجھتا ہے کہ یہ ان کی بڑی فتح ہے، ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہمارا عزم ہے ، اسے پورا کیا جائے گا۔
امیت شاہ نے کہا کہ 140کروڑ ہندوستانیوں سمیت پوری دنیا اس جنگ میں بھارت کے ساتھ کھڑی ہے ، جب تک دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، ہماری جنگ جاری رہے گی۔
بھارتی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جو لوگ اس دہشتگردی کے مرتکب ہوئے ہیں انہیں ضرور سزا دی جائے گی۔