نیو دہلی: (دنیا نیوز) آپریشن سندور اور سیز فائر معاہدہ پر کانگریس پھٹ پڑی اور کہا کہ مودی جواب دو، کانگریس نے مودی سے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ دیا، خط میں مودی سے کہا گیا کہ پارلیمنٹ میں آکر بتائیں سیز فائر کا اعلان امریکا کی جانب سے کیوں کیا گیا؟ عوام اور ان کے نمائندوں کیلئے پہلگام حملے، آپریشن سندور اور سیز فائر پر بات کرنا بہت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ سیز فائر کا اعلان سب سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا۔