ایران کا کسی بھی معاہدے کے بغیر یورینیم افزودگی جاری رکھنے کا اعلان

Published On 19 May,2025 01:16 am

تہران: (دنیانیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان دے دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ عالمی طاقتوں سے کسی معاہدے یا اس کے بغیر ایران یورینیم کی افزودگی جاری رکھے گا، اگر امریکا یہ یقینی بنانا چاہتا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں تو ہم ایسے حل کے حصول کیلئے سنجیدہ ہیں جو ہمیشہ کیلئے اس بات کو یقینی بنائے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ہم اس مقصد کیلئے سنجیدہ بات چیت کیلئے تیار ہیں، ایران میں یورینیم افزودگی کسی بھی معاہدے کے بغیر جاری رہے گی، ایران کو صرف ایرانی ہی کنٹرول کر سکتے ہیں، یورینیم کی افزودگی محنت، خون اور خزانہ دونوں کی عظیم قربانی سے حاصل ہوئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران 60 فیصد تک یورینیم افزودہ کرچکا ہے، مگر جوہری وار ہیڈ کیلئے 90 فیصد افزودگی درکارہے۔