نیودہلی: (دنیا نیوز) بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے جنگ بندی میں امریکی کوششوں کاسرے سے انکار کردیا۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، ٹرمپ کا اس میں کوئی کردارنہیں تھا۔
بھارتی اہلکار نے صدر ٹرمپ کو بھی جھٹلا دیا، امریکی صدر ٹرمپ دنیا کے مختلف مقامات پر جاکر 7 بار کہہ چکے جنگ بندی انہوں نے کرائی، بھارتی سیکرٹری خارجہ نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ میں کہا کہ صدرٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی، وہ خود ہی سٹیج پر آناچاہتے تھے اور وہ آگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تنازع روایتی جنگ کے دائرے میں رہا اور پاکستان سے کسی بھی ایٹمی یا حملے کے اشارے نہیں ملے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے بار بار پوچھا گیا کہ پاکستان سے جنگ میں کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے لیکن وکرم مسری قومی سلامتی کا بہانہ بنا کر جواب دینےسے انکار کرتے رہے۔