یورپی یونین کا اسرائیل سے تجارتی تعلقات پر نظرثانی کا فیصلہ

Published On 21 May,2025 10:20 am

برسلز: (دنیا نیوز) یورپی یونین نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا۔

اسرائیل سے تجارتی تعلقات پر نظر ثانی کا فیصلہ یورپی یونین کے برسلز میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، اسرائیل سے تجارتی تعلقات اور معاہدوں پر نظرثانی کی قرارداد نیدرلینڈز نے پیش کی۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر 17 یورپی وزارئے خارجہ نے نظرثانی درخواست کی حمایت کی، 20 یورپی ممالک نے مغربی کنارے میں پرتشدد آباد کاروں پر پابندی کی حمایت کی۔

نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ اور ناکہ بندی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سربراہ یورپی کمیشن نے کہا کہ اسرائیل فوری طور پرغزہ کی امداد بحال کرے، اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدہ انسانی حقوق کی پاسداری سے منسلک ہے۔

سویڈن نے اجلاس میں کہا ہے کہ آئندہ اجلاس میں اسرائیلی وزرا پر بھی پابندیوں کی تجویز پیش کریں گے، صرف ہنگری نے اسرائیل کی حمایت اور قرارداد کو ویٹو کیا۔