اسرائیلی فورسز کی دہشت گردی تھم نہ سکی، مزید 30 فلسطینی شہید

Published On 31 May,2025 07:11 am

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں تھم نہ سکیں۔

صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 54 ہزار 321 ہوگئی، 1 لاکھ 23 ہزار 770 فلسطینی زخمی ہو چکے، حماس نے عرب اور مسلم ممالک سے امدادی قافلے بھیجنے کی اپیل کر دی۔

ترجمان حماس کے مطابق غزہ میں انسانی بحران گہرائی کی انتہا پر پہنچ چکا ہے، واضح رہے اقوام متحدہ بھی کہہ چکی ہے کہ غزہ میں بھوک کا بحران ہمارے تصور سے بھی بدتر ہو چکا ہے، اسرائیلی محاصرے کے باعث ہر 5 میں سے ایک فلسطینی قحط کا شکار ہے، اسرائیل کی جانب سے امداد کی راہ میں رکاوٹ بدستوری جاری ہیں۔