غزہ: (دنیا نیوز) غزہ بھر میں صیہونی فورسز کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی کارروائیاں جاری ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے نقل مکانی کرتے، امداد کے متلاشی اور خیموں میں مقیم فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے کئے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز کی بربریت کے نتیجے میں 24 گھنٹے میں صیہونی حملوں میں مزید 95 فلسطینی شہید اور 440 زخمی ہوگئے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ 50 ہزار حاملہ خواتین کی زندگیاں خوراک اور ادویات کی قلت سے خطرے میں ہیں۔
خون کی کمی سے ہر روز بڑی تعداد میں لوگ دم توڑ رہے ہیں، شہدا کی مجموعی تعداد 54 ہزار 607 ہوگئی، 1 لاکھ 25 ہزار 341 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔